مسلسل بارشیں ، پشاور چارسدہ روڈ پر سیلاب کا خدشہ ، شاہراہ نیلم ،مظفرآباد روڈ بند

مسلسل بارشیں ، پشاور چارسدہ روڈ پر سیلاب کا خدشہ ، شاہراہ نیلم ،مظفرآباد روڈ ...
مسلسل بارشیں ، پشاور چارسدہ روڈ پر سیلاب کا خدشہ ، شاہراہ نیلم ،مظفرآباد روڈ بند

  

پشاور،مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ اور آزادکشمیرمیں جاری تیز بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم اور مظفرآباد روڈ بند ہوگیاہے جبکہ پشاور چارسدہ روڈ پر سیلاب کے خدشے کے پیش نظر بڈھنی نہرکی صفائی کا کام شروع کردیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں رات سے تیز بارش جاری ہے جس کی وجہ سے زیریں علاقے پانی میں ڈوب گئے اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ بڈھنی نہر میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جبکہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر چارسدہ روڈ پر بڈھنی نہرمیں صفائی شروع کردی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ۔

اُدھرآزادکشمیرمیں جاری مسلسل بارش اور برفباری نے نظام کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم اور مظفرآباد روڈ بند ہوگیا۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -