پولیس کی کارروائی ، تین ڈاکو اسلحہ سمیت پکڑے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اقبال مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوﺅں کو پکڑلیا۔ ڈی ایس پی جاوید آفریدی نے بتایاکہ گرفتارملزموں میں انصر، جاوید اور تنویرشامل ہیں جن کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ،ملزم ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔