مودی نوازرابطے کا تسلسل ، بھارتی سیکریٹری خارجہ تین ، چار مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے:دفترخارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفترخارجہ نے بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیاہے ۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کا شیڈول جاری کیاگیاہے ، اپنے دورے میں جے شکر پاکستانی ہم منصب اعزازاحمد چوہدری سے ملاقات کریں گے ۔
ترجمان کاکہناتھاکہ یہ دورہ 13فروری کو ہونیوالے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے رابطے کا تسلسل ہے ۔