ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترامریکہ کے دورے پرروانہ

ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترامریکہ کے دورے پرروانہ
ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترامریکہ کے دورے پرروانہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کے ڈائریکٹرمیجر جنرل رضوان اختر اہم دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ڈائریکٹرسی آئی اے سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی سرکاری دورے پرامریکہ گئے ہیں ،وہ انٹیلی جنس معاملات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر امریکی ونیٹوحکام سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی افغان حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات، نیٹو کاانخلاء، ضرب عضب اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی امریکہ کادورہ کرچکے ہیں جہاں اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں ۔

مزید :

قومی -