سعودی عرب میں پاکستان جانیوالے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال مزید سخت کردی گئی

سعودی عرب میں پاکستان جانیوالے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال مزید سخت کردی ...
سعودی عرب میں پاکستان جانیوالے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال مزید سخت کردی گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے وطن آنیوالے پاکستانیوں کی مشکلات مز ید بڑھ گئی ہیں اور سعودی حکام نے پاکستان جانے والے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی ہے ۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 736کے 80سے زائد مسافروں کو سامان کے بغیر ہی وطن روانہ کردیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ مسافروں کا سامان چیکنگ کے لیے روکا گیاہے ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان جانیوالے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی ہے اور مذکورہ پرواز کے مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پرہی موجود ہے جو چیکنگ کے بعد آئندہ پرواز پربھیج دیاجائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -