اداکارہ میرا نے قبائلی رہنماءکو شادی کیلئے چار شرائط بھجوادیں

اداکارہ میرا نے قبائلی رہنماءکو شادی کیلئے چار شرائط بھجوادیں
اداکارہ میرا نے قبائلی رہنماءکو شادی کیلئے چار شرائط بھجوادیں

  

اسلام آباد(آن لائن) اداکارہ میرا نے مہمند ایجنسی کے رہائشی ملک وزیر صافی کو چار شرائط بھجوادی ہیں جن کی منظوری کے بعد ہی اداکارہ اگلا جواب دیں گی۔ وزیر صافی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا نے ان کی شادی کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے اور اس سلسلے میں چار شرائط بھجوائی ہیں پہلی شرط سارا مال و اسباب کا نصف فروخت کرکے رقم اداکارہ میرا کے اکاﺅنٹ میں منتقل کرنا ہوگی ، دبئی میں رہائش ، فلموں ڈراموں میں کام کی باضابطہ اجازت اور طلاق کا حق مانگ لیا ہے۔وزیر صافی کے قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان شرائط کا تاحال کوئی جواب ارسال نہیں کیا گیا تاہم آئندہ ہفتے جواب بھجوائے جانے کا امکان ہے جواب ملنے کے بعد ہی اداکارہ میرا اپنا اگلا لائحہ عمل بتائینگی اور شادی کی جگہ اور مقام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -