پی سی بی نے یونس خان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی تردید کردی

پی سی بی نے یونس خان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی تردید کردی
پی سی بی نے یونس خان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی تردید کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں ناقص کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹر اور سابق کپتان یونس خان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے تردید کردی ۔

پی سی بی نے کہاکہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کاکوئی اعلان نہیں کیا، ٹوئٹر پر ریٹائرمنٹ کی خبر غلط ہے جبکہ یونس خان نے بھی کسی ایسے ٹوئیٹ کی تردید کردی ۔

یادرہے کہ گذشتہ شام مقامی میڈیا نے خبر دی تھی کہ یونس خان نے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاجس پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیاتھا لیکن اب پی سی بی نے تردید کردی ۔

یا رہے کہ یونس خان کو ورلڈ کپ میں خراب پر فارمنس کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا ریا تھا۔

مزید :

کھیل -