سانحہ کوٹ رادھا کشن ،پولیس اہلکار ذمہ دارقرار، اے ایس آئی جبری ریٹائر

سانحہ کوٹ رادھا کشن ،پولیس اہلکار ذمہ دارقرار، اے ایس آئی جبری ریٹائر
سانحہ کوٹ رادھا کشن ،پولیس اہلکار ذمہ دارقرار، اے ایس آئی جبری ریٹائر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلائے جانے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی ہے ۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی عبدالرشید دونوں زندگیوں کے خاتمے کے ذمہ دارہیں ۔ بھٹہ مالک نے ممکنہ خدشے سے اے ایس آئی عبدالرشید کو آگاہ کردیاتھالیکن اُنہوں نے کسی افسر کو صورتحال سے آگاہ نہیں کیا اور حفاظتی اقدامات اُٹھانے میں ناکام رہے ۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر محمد علی کی سروس میں دوسال تنزلی کردی گئی جبکہ اے ایس آئی عبدالرشید کوجبری طورپر ریٹائرکردیاگیا۔

مزید :

لاہور -