ورلڈکپ2015کی سب سے بڑی ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ

ورلڈکپ2015کی سب سے بڑی ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ
ورلڈکپ2015کی سب سے بڑی ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ

  

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے خلاف میچ میں متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور 131رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔اس موقع پر شیمان انور اور امجد جاوید نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں ساتویں وکٹ پر107 رنز کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔جس میں شیمان نے اپنے کیرئیر میں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنائی اور امجدجاوید نے 42رنز بنائے۔جو کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی ورلڈ کی پارٹنر شپ ہے ۔اس سے قبل 2003ء کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے رام نریش سروان اوررڈلی جیکبز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 98رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کھیلی تھی۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -