خیبرپختونخواہ کے حالات امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں :عمران خان

خیبرپختونخواہ کے حالات امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں :عمران خان
خیبرپختونخواہ کے حالات امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے حالات امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے خراب ہیں، یقین ہے کہ امریکہ کے خطے سے جانے کے بعد حالات بہتر ہوجائیں گے, صوبے میں کرپشن پر قابو پالیں گے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوا ہ میں سرمایہ کاری کرنے کا بہتر وقت ہے، صوبائی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات دی جائیں گی اورسرمایہ کاروں کو مختلف اداروں یا اہلکاروں سے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کیاجارہاہے جہاں فوری مسائل حل کیے جائیں گے ، پولیس اور حکومتی اداروں میں بہت کم کرپشن ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت میں بدعنوان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں، جس پر کرپشن کا داغ ہو اسے تحریک انصاف میں شامل نہیں کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -