فاتح کپتان عمران خان نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کی جیت کا ’نسخہ‘ بتادیا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو 1992ءمیں ورلڈکپ دلانے والے کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ورلڈکپ 2015ءجیتنے کے لیے اٹیکنگ پوزیشن اختیار کرناپڑے گی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ دفاعی حکمت عملی سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں جیت سکتی، قومی ٹیم میں پہلے چار اچھے بلے باز ہوں جس کے بعد سپیشلسٹ بولرز اور مکمل وکٹ کیپرہونا چاہیے۔