نظر بند کی گئی بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنماءخالدہ ضیاءکی عدم پیشی پر وارنٹ جاری

نظر بند کی گئی بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنماءخالدہ ضیاءکی عدم پیشی پر وارنٹ ...
نظر بند کی گئی بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنماءخالدہ ضیاءکی عدم پیشی پر وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی عدالت نے نظربنداپوزیشن رہنماءخالد ضیاءکی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتار جاری کردیئے ہیں ،یہ وارنٹ انسدادبدعنوانی کی عدالت نے عدم پیشی پر جاری کیے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خالدہ ضیا کے وکیل نے کہاکہ حکومت نے ان کی موکلہ کو گزشہ ایک ماہ سے ان کے دفتر میں نظر بند کر رکھا ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں لیکن عدالت نے ان کی کسی بھی دلیل کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ناانصافی پر مبنی فیصلہ سنایا، خالدہ ضیاءنظربند ہیں ، حکومت کو حکم دیناچاہیے تھاکہ اُنہیں عدالت پیشی کا موقع دیاجائے لیکن عدالت نے نظربندرہنماءکے ہی وارنٹ جاری کردیئے جس پر حیرت ہے ۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مہم چلانے اور کارکنوں کو ہڑتال کے لئے اکسانے کے نتیجے میں گزشہ ماہ ان کے دفتر میں نظر بند کردیا گیا اور پولیس تشدد ،جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔