قومی ٹیم میں میچ بنانیوالا کوئی کھلاڑی نہیں ، یونس خان کی اوپننگ کا تجربہ فلاپ ہوچکا: رمیز راجہ

قومی ٹیم میں میچ بنانیوالا کوئی کھلاڑی نہیں ، یونس خان کی اوپننگ کا تجربہ ...
قومی ٹیم میں میچ بنانیوالا کوئی کھلاڑی نہیں ، یونس خان کی اوپننگ کا تجربہ فلاپ ہوچکا: رمیز راجہ

  

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں میچ جتوانے والاکوئی کھلاڑی نہیں، ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی مشکل دکھائی دیتی ہے ،میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو جیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہو اور اب اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے پاکستانی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے علاوہ مخالف ٹیموں کے خلاف بڑے فرق سے جیت کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

بی بی سی سے گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی بولنگ بے جان ہوچکی ہے، ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیئے گئے جبکہ جنید خان بھی ان فٹ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے مسائل بھی قومی ٹیم کو گھیرے ہوئے ہیں، ٹیم میں شامل سینئر بلے باز شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہیں اور اب ٹیم میں کوئی میچ جتوانے والا کھلاڑی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان کو بطور اوپنر کھلائے جانے کا قدم ٹیم میں جگہ بنانے کے طور پر اٹھایا گیا لیکن یہ تجربہ بری طرح ناکام ہوا۔

مزید :

کھیل -