کمپیوٹر تو آپ روز استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کس نے ایجاد کیا

کمپیوٹر تو آپ روز استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کس نے ایجاد ...
کمپیوٹر تو آپ روز استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کس نے ایجاد کیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)ہماری زندگی میں کمپیوٹر لازم و ملزوم ہو چکا ہے اور کیوں نہ ہو، یہ ہمارے اتنے کام بھی آتا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کمپیوٹر کس نے ایجاد کیا؟اس کی ایجاد کے پیچھے بہت ہی دلچسپ اور طویل کہانی چھپی ہے۔

مزید پڑھیں: مائیکروویو اُوون کیسے ایجاد ہوا؟اہم ترین ایجاد کے پیچھے چھپی انتہائی حیرت انگیز کہانی

لفظ ’کمپیوٹر‘ کا استعمال

کہا جاتا ہے کہ پہلی بار لفظ’کمپیوٹر‘1613ءمیں ایک ایسے فرد کے بارے میں استعمال کیا گیا جس کی کیلکولیشن کی رفتار بہت تیز تھی۔

مکینیکل کمپیوٹر

چارلز بابیج نے 1822ءمیں ایک ایسی مشین بنائی جو بہت مشکل کیلولیشن بہت آسانی اور تیزی سے کر سکتی تھی ۔چارلز کو اپنی اس مشین کی تیاری میں ایڈا لووی لیس نے بھی بہت مدد دی۔کہا جاتا ہے کہ ایڈا اپنے وقت کی پہلی پروگرامر بھی سمجھی جاتی ہے۔لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے چارلز اپنی مشین کو مکمل نہ کرسک لیکن 1837ءمیں اس نے Analytical Engineکا آئیڈیا دے دیا تھا جس میں Arithmetic Logic Unit اور دیگر موجودہ دور کے کمپیوٹر کا آئیڈیا موجود تھا۔چارلز اپنی زندگی میں اسے نہ دیکھ سکا لیکن اس کے بیٹے ہینری نے 1910ءمیں اس کا کچھ حصہ مکمل کیا۔

پہلا پروگرام ایبل کمپیوٹر

جرمنی کی کے کونارڈ زوسے نامی ایک شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا پروگرام ایبل کمپیوٹر 1936ءمیں بنایا اور اس کمپیوٹر کا نا Z1رکھا گیا۔

ماڈرن کمپیوٹر کا آئیڈیا

جو کمپیوٹر ہم آج استعمال کرتے ہیں اس کی بنیادی ڈھانچہ ایلن ٹیورنگ نے 1936ءمیں ٹیورنگ مشین نامی کمپیوٹر سے دیا۔یہ مشین کاغذ پر وہ تمام ہدایات پرنٹ کرسکتی تھی جو اسے دی جارہی تھیں۔اس آئیڈیا کے بغیر ہم آج کا کمپیوٹر استعمال نہیں کرسکتے تھے۔

پہلی کمپیوٹر کمپنی

دنیا کی پہلی کمپیوٹر کمپنی Electronic Controls Companyجو کہ 1949ءمیں J. Presper Eckert اورJohn Mauchlyنے قائم کی۔

RAMوالا پہلا کمپیوٹر

ایم آئی ٹی نے مارچ 1955ءمیں دنیا کا پہلا کمپیوٹر Whirlwind machineنامی متعارف کروایا جس میں RAMکاآئیڈیا دیا گیا تھا۔

دنیا کا پہلاPC

1975ءمیں ایڈ روبرٹس نامی سائنسدان نے Personal computerکا لفظ دے کر Altair8800نامی کمپیوٹر متعارف کروایااور اس وقت اس کی قیمت750ڈالر(75ہزارروپے) تھی جو کہ آج کے حساب سے کم از کم پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔اس میں مختلف طرح کی روشنیوں اور لائیٹس کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -