سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی تجویز سامنے آگئی

سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی تجویز سامنے آگئی
سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی تجویز سامنے آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی تجویز تیار کرلی ہے جس کا حتمی فیصلہ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی لیڈرسے ملاقات میں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے شوآف ہینڈ کی مجوزہ ترمیم میں سیاسی جماعتوں کے متفق نہ ہونے اور مشکلات کی وجہ سے نئی تجویز تیار کی ہے جس کے مطابق شوآف ہینڈ کی بجائے بیلٹ پیپرپر ووٹرکانام ہوگاجس کی بعد میں تصدیق ہوسکے گی ۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے جمعہ کو پارلیمانی لیڈروں سے ملاقات کا فیصلہ کرلیاہے اور مجوزہ ترمیم کی بجائے تجاویز اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھیں گے ۔

مزید :

قومی -