ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن بنا دیا گیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے جبکہ ماروی میمن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔یاد رہے گزشتہ مارشل لاءکے دور میں ماروی میمن سابق آمر پرویز مشرف کی نہایت چہیتی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں جبکہ اب مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی ان پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔