آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں

آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں
آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی سابق صدر آصف علی زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں جبکہ ان سے ان کی کرپشن کا حساب بھی لیں گے۔لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گاکیونکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر کے خلاف احتساب عدالت میں چلنے والے کیسز کے اصل دستاویزات غائب ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں چلنے والے 2 اہم کیسز جن میں ایس جی ایس اور ٹیکنا کے ریفرنسز شامل ہیں جبکہ ان دونوں کیسز کی سماعت کل ہو گی۔ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئی ہیں جبکہ نیب افسران نے دستاویزات کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حکومتی کمیٹی کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات، سینٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت، جے یوآئی نے حمایت سے انکار کردیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے اصل دستاویزات پیش کرنے ہیں لیکن ان کا کہیں ریکارڈ نہیں مل سکا۔تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آج تک کیس کی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں ہیں جبکہ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اصل دستاویزات کا ریکارڈ نہ تو عدالت کے پاس ہے اور نہ ہی نیب کے پاس ہے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔