جی میل میں معمولی خرابی لاکھوں صارفین کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی

جی میل میں معمولی خرابی لاکھوں صارفین کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی
جی میل میں معمولی خرابی لاکھوں صارفین کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گوگل کی مشہور زمانہ جی میل سروس استعمال کرنے والوں کیلئے تشویشناک خبر ہے کہ اس سروس میں ایک خرابی ان کیلئے شرمندگی اور مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ گوگل کی طرف سے جی میل میں آٹو کمپلیٹ کا فیچر فراہم کیا گیا ہے جو کسی صارف کو ای میل بھیجنے کیلئے اس کا ای میل آئی ڈی ٹائپ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نجی سکول میں پرنسپل کی ویڈیوبنانے والے مالک کی بلیک میلنگ کاانکشاف
آپ اگر To، Ce یا Bcc فیلڈ میں کسی کے ای میل آئی ڈی کا پہلا حرف لکھیں تو اس سے شروع ہونے والے تمام ای میل آئی ڈی دکھا دئیے جاتے ہیں۔ عموماً اس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آئی ڈی سرفہرست ہوتا ہے مگر ایک ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سب سے اوپر کم استعمال ہونے والا آئی ڈی بھی ظاہر ہورہا ہے جس کی وجہ سے صارف بے دھیانی میں Enter کلک کرکے غلط شخص کو ای میل بھیج رہے ہیں۔ آپ جب بھی کسی کو ای میل بھیجنے والے ہوں تو تجویز کئے گئے ای میل آئی ڈی کو بہت دھیان سے دیکھ لیں کیونکہ یہ آپ کے اکثر استعمال کردہ آئی ڈی سے مختلف ہوسکتا ہے اور ای میل کسی غلط آئی ڈی پر جاسکتی ہے۔
گوگل کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس مسئلے کی خبر ہوچکی ہے اور اس کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔