انسداد دہشت گردی عدالت نے کے پی کے جیل وارڈرز قتل کیس میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو 21،21بار سزائے موت کا حکم سنا دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے کے پی کے جیل وارڈرز قتل کیس میں کالعدم تنظیم کے ...
انسداد دہشت گردی عدالت نے کے پی کے جیل وارڈرز قتل کیس میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو 21،21بار سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر1نے خیبر پختونخواہ سے آئے 10 زیر تربیت جیل وارڈرزکے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے 4دہشت گردوں افضال، عبدالحفیظ، ذوالفقار اور کرامت کو21،21بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور ایک کروڑ 8لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا ئیں سنا دی ہیں۔12جولائی 2012کو اچھرہ لاہور کے علاقے رسول پارک میں واقعہ جیل وارڈرز کے ہاسٹل پر دہشت گردوں نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ سے آئے 10 زیر تربیت جیل وارڈرز جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمان کی تلاش جاری رکھی جنہیں اگلے برس مینار پاکستان کے نواح سے چھاپہ مار کر اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا.

آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں

مجرمان کے فنگر پرنٹس ، ان سے برآمد ہونے والے اسلحہ اور ان کی شناخت پریڈ سے یہ ثابت ہوگیا کہ وہ وارڈرز کے قتل میں ملوث ہیں ، انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبرIنے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو 21،21بار سزائے موت، 1بار عمر قید اور انفرادی طور پر 1کروڑ8لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مجاز عدالت نے انہی مجرمان کو اسلحہ رکھنے کے ایک اور مقدمے میں 2،2بار عمر قید اور 14سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں جاںبحق ہونے والے جیل وارڈرز میں محمد علی، محمد آصف، شریف الدین، سردار خان، قمرالزمان، خدائے نور، یاسر معروف، محمد فیاض، شفقت رضوان اور عظمت حسین شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -