اگلے ماہ صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن، یورپی باشندے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیں گے

اگلے ماہ صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن، یورپی باشندے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے ...
اگلے ماہ صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن، یورپی باشندے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) یورپ اور دنیا کے دیگر کئی خطوںمیں اگلے ماہ ایک ایسا سورج گرہن لگنے والا ہے جو دن کے وقت رات کا سماں پیدا کردے گا اور یہ پچھلے 16سال کے دوران لگنے والا شدید ترین سورج گرہن ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو چاند سورج اور زمین کے درمیان آجائے جس کی وجہ سے زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ لندن میں سورج کی 84 فیصد روشنی غائب ہوجائے گی، گلاسگو میں 94 فیصد روشنی غائب ہوجائے گی جبکہ ابرڈین اور ایڈنبرا میں بھی یہی حال ہوگا۔

آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں

توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سارے یورپ میں تاریکی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ توانائی پیدا کرنے والی کمپنیاں تقریباً ہر جگہ ہی شمسی توانائی کا اسعمال کررہی ہیں۔

بیس مارچ کو یہ حیرت انگیز اور شدد سورج گرہن یورپ کے علاوہ شمالی افریقہ اور روس میں بھی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہے گا جبکہ شمالی سیکنڈ ینیویا اور فیرو جزیرے پر مکمل تاریکی چھائی رہے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ گرہن کسی بڑے عجوبے سے کم نہیں ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -