اس آئسکریم کے ایک سکوپ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اس آئسکریم کے ایک سکوپ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
اس آئسکریم کے ایک سکوپ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اچھی آئس کریم مہنگی تو ہوتی ہے لیکن دبئی کے ایک مشہور کیفے نے ایک ایسی آئس کریم پیش کردی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا خطاب مل گیا ہے۔

”ڈائمنڈ آئس کریم“ دبئی کے سکوپی کیفے پر فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ویسبس باﺅل نامی پیالے میں پیش کیا جاتا ہے اس کی مخصوص ترین خوبی اس کے اوپر سجا 23قیراط سونا ہے جو کھانے کیلئے 100 موزوں ہے۔ اس شاندار آئس کریم کو میڈاگاسکرونیلا، نایاب ایرانی زعفران اور اٹلی کے سیاہ ٹریفل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔

طاعون کی اصل وجہ چوہے نہیں بلکہ اُن کے ہمشکل ’جربو‘ ہیں :تحقیق

دبئی کے الوصل روڈ پر نئے کھلنے والے کیفے کی اس نایاب پیشکش نے ساری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ کیفے کے مالک زوبن روشی کہتے ہیں کہ اس کریم کے اجزاءساری دنیا سے منگوائے جاتے ہیں لہٰذا اس کی تیاری میں کم از کم 5 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس نایاب آئس کریم میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی جان لیں کہ ایک پیالے کی قیمت تقریباً 8000 پاکستانی روپے ہے۔ آپ یادگار کے طور پر شاندار پیالہ اور چمچ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -