جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا اسمبلی میں نہیں جائیں گے : ترجمان تحریک انصاف

جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا اسمبلی میں نہیں جائیں گے : ترجمان تحریک انصاف
جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا اسمبلی میں نہیں جائیں گے : ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستا ن تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں جانے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسمبلی جانے کا ارادہ نہیں رکھتی جبکہ ان کی شرط ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا جاتا وہ اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مطالبات ماننے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی جبکہ اگر حکومت تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات منظور کر لے تو ملک کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آنے کی دعوت دی گئی تھی ، جسے ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -