پاکستان میں 14 سال سے دہشت گردی ہے ، ختم کر کے ہی دم لیں گے : چوہدری نثار

پاکستان میں 14 سال سے دہشت گردی ہے ، ختم کر کے ہی دم لیں گے : چوہدری نثار
پاکستان میں 14 سال سے دہشت گردی ہے ، ختم کر کے ہی دم لیں گے : چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان 14 سالوں سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے جبکہ دہشت گردی کی کاروائیوں کی وجہ سے ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں تیزی آئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2014 ءمیں دہشت گردی کا بدترین واقعہ پشاور میں پیش آیا جبکہ اس واقعے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ اس ناسور کو جلد از جلد ختم کیا جائے جس کے لیے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

آصف زرداری کے خلا ف نیب کیسز کی اصل دستاویزات غائب ہو گئیں