معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز

معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز
معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کے جواءخانہ جانے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جانا تھا لیکن آئی سی سی کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیا گیا اور انہیں واپس بھیجنے کا حکم بھی آئی سی سی کی جانب سے دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو آئی سی سی کے کہنے پر واپس بلایا گیا جبکہ سب جانتے ہیں کہ معین خان بہت بڑا جواری ہے۔

معین خان نے کسینو میں 10 سے 15 ہزار ڈالر کا جواء کھیلا : عینی شاہد

ان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان اپنے دور میں بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بورڈ کی جانب سے جواری کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ بھیج دیا ہے تو وہ یہی کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ معین خان مستعفی ہو رہے ہیں لیکن وہ 2 سال کی تنخواہ ایڈوانس بھی لے چکے ہیں جو معین خان کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -