سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی

سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی
سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے ورلڈ کپ سے قبل اپنا باولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں شر کت کیلئے پوری طرح تیار نہیں ابھی انہیں بہت پریکٹس کی ضرورت ہے مگر قومی ٹیم کی دو میچز میں ہار کے بعد سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔سر فراز حمد نے سعید اجمل کو مشورہ دیا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے آپ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادی کا اظہار کریں جس پر سعید اجمل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر تیار اگر ٹیم مینجمنٹ چاہے تو میں ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

ناصر جمشید کی ٹیم میں شمولیت سے سلیکشن کمیٹی لاعلم رہی: اعجازاحمد

مزید :

Cricket World Cup 2015 -