چکوال میں حساس اداروں کابارودبنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل

چکوال میں حساس اداروں کابارودبنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل
چکوال میں حساس اداروں کابارودبنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل

  

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے دہشتگردوں کیلئے بارود بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرفیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات پر حساس اداروں اور سول ڈیفنس نے بارود بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق یہ فیکٹری یومیہ ایک ٹن بارود بناتی تھی جس کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔حساس اداروں نے فیکٹری کو سیل کرکے بارود بنانے والا سامان تحویل میں لے لیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیکٹری کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز

مزید :

چکوال -