سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار

سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار
سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں فسادات پھیلانے اور دہشت پھیلانے کے الزام میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 5 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں دہشت پھیلانے اور فسادات پھیلانے کے باعث سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ، صدر عوامی تحریک ڈاکٹر راحیق عباسی ، خرم نواز گنڈا پور ، اور ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین اور حسین محی الدین کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان میں 14 سال سے دہشت گردی ہے ، ختم کر کے ہی دم لیں گے : چوہدری نثار

طاہر القادری نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہمارے موقف سے ہٹانے کے لیے ایسے اوچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے۔یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکنان کو پولیس نے گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا تھا جبکہ پولیس کے خلاف کوئی کاروائی کیے بغیر الٹا عوامی تحریک کے رہنماﺅں کو ہی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -