کیا آپ کو معلوم ہے چین میں شادی کیلئے دولہا اور دلہن کی عمر کم از کم کتنے سال ہونا ضروری ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کیا آپ کو معلوم ہے چین میں شادی کیلئے دولہا اور دلہن کی عمر کم از کم کتنے سال ...
کیا آپ کو معلوم ہے چین میں شادی کیلئے دولہا اور دلہن کی عمر کم از کم کتنے سال ہونا ضروری ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کی عمر کے متعلق قوانین ہر ملک میں پائے جاتے ہیں، اکثر ممالک میں بلوغت کی قانونی عمر کو ہی شادی کی عمر قرار دیا جاتا ہے، جو کہ تقریباً 18 سال ہے۔ چین اس معاملے میں بھی باقی دنیا سے مختلف ہے کیونکہ یہاں نوجوانوں کو شادی کی خوشیاں دیکھنے کے لئے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

1980ءمیں بنائے گئے قانون کے مطابق چینی مرد 22 سال کی عمر سے پہلے شادی نہیں کرسکتے، جبکہ خواتین کو شادی کے لئے 20 سال کی عمر تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ 1980ءکے قانون سے پہلے 1950ءمیں بنائے گئے قانون کے مطابق مردوں کے لئے شادی کی عمر 20 سال اور خواتین کی عمر 18سال ہوا کرتی تھی۔

چین میں آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کروائے گئے جن میں شادی کی عمر کے متعلق نیا قانون بھی شامل تھا۔ چینی حکام نے شرح پیدائش میں کمی کے لئے شادی کی عمر نسبتاً زیادہ مقرر کی، جبکہ چینی معاشرے میں عمومی طور پر بھی تاخیر سے شادی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تاکہ آبادی میں اضافے کی رفتار قابو میں رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -