دلیپ کمار 18 سال پرانے مقدمہ میں باعزت بری

دلیپ کمار 18 سال پرانے مقدمہ میں باعزت بری
دلیپ کمار 18 سال پرانے مقدمہ میں باعزت بری

  

ممبئی (ویب ڈیسک) برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کو ایک 18 سال پرانے مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔ یہ چیک باﺅنس کا مقدمہ تھا اور 94 سالہ دلیپ کمار عدالت میں حاضر نہیں تھے۔ بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس دراصل کولکتہ کی کمپنی ’جی کے ایکزم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ‘ کے خلاف تھا جس کے دلیپ کمار 1998ءمیں ’اعزازی چیئرمین‘ تھے۔ ان کے علاوہ 3 ڈائریکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت میں دلیپ کمار کے علاوہ ایک دوسرے ڈائریکٹر کو چیک باﺅنس کی ذمے داری سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ دو دوسرے ڈائریکٹروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ مجسٹریٹ نے کہا چونکہ دلیپ کمار اس کمپنی کے روزانہ کے کام کے ذمے دار نہیں تھے اس لیے انہیں اس الزام سے بری کیا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -