:عزیزآباد میں پولیس نےکالا جادو کرکے عوام کو لوٹنے والے کو دھرلیا

:عزیزآباد میں پولیس نےکالا جادو کرکے عوام کو لوٹنے والے کو دھرلیا
:عزیزآباد میں پولیس نےکالا جادو کرکے عوام کو لوٹنے والے کو دھرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عزیز آباد پولیس نے مخالفین پر کالے جادو کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والے جادو گر کو دھر لیا۔

میڈ یا رپورٹس کیمطابق پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلساز عامل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ بنک سے رقم نکلوانے والے ایک شخص کو ہتھیانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد میں جادو کرنیوالے ملزم کیخلاف ایک اور متاثرہ خاتون کاپولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ جعلی عامل لوگوں کو مخالفین پر کالا جادو کر کے انہیں زیر کرنے پر اکساتا اور اس کے بدلے ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا تاہم پولیس نے جب اسے کہا کہ جادو کی چھڑی گھما کر دکھاﺅ تو اس کے سارے منتر بے سود ہو کر رہ گئے اور ہاتھ جوڑنے اور معافیاں مانگنے لگا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو آج رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جب وہ بنک سے رقم نکلوانے والے ایک شخص کو بلیک میل کر رہا تھا اور دھمکا رہا تھا کہ اگر اس نے اسے پیسے نہ دیے تو وہ اس پر کالا جادو کر دے گا۔پولیس نے جعلی عامل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

کراچی -