چوہا برسلز کے ٹریفک منصوبے کی دستاویز کھاگیا

چوہا برسلز کے ٹریفک منصوبے کی دستاویز کھاگیا
چوہا برسلز کے ٹریفک منصوبے کی دستاویز کھاگیا

  

برسلز(ویب ڈیسک) بیلجیئم کے افسران نے دارالحکومت برسلز میں ٹریفک نظام بہتر بنانے میں تاخیر کا ذمےدار ایک چوہے کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ چوہا ٹریفک منصوبے کا پورا نقشہ کھا گیا۔محکمہ ٹریفک اور بلدیات کے افسران نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ شہر کے زیرِ زمین سرنگیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں اور ان میں سے کئی ایک کو بند کردیا گیا ہے جس کا دباو¿ شہر کے ٹریفک پر پڑ رہا ہے لیکن اب چوہے کی جانب سے اہم دستاویز تباہ کردینے کے بعد اس منصوبے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں حکومتی اراکین کے سامنے اپنا مو¿قف پیش کرتے ہوئےشہری ڈھانچے کے محکمے کے سربراہ نے کہا ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا منصوبہ چوہا کھا گیا ہے، انجینئروں کے مطابق منصوبے کے کاغذات کچھ دنوں کے لیے زیرِ تعمیر پل کے ساتھ رکھے گئے تھے جہاں چوہا آکر زیرِ زمین ٹریفک کے کاغذات چبا گیا ہے جس کے بعد اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ نئے طریقوں سے دوبارہ یہ نقشے بنائے جائیں جس میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -