پنجاب حکومت ترک کمپنی پر مہربان، بغیر پرمٹ ٹیکسیاں سڑکوں پر آگئیں

پنجاب حکومت ترک کمپنی پر مہربان، بغیر پرمٹ ٹیکسیاں سڑکوں پر آگئیں
پنجاب حکومت ترک کمپنی پر مہربان، بغیر پرمٹ ٹیکسیاں سڑکوں پر آگئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ترکش کمپنی البراق پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں لاہور میں چلائی جانے والی پیلی ٹیکسیوں میں سے 30 فیصد گاڑیاں روٹ پرمٹ کے بغیر چل رہی ہیں، ٹریفک وارڈن، لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند کرلیں۔ اخبار نئی بات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سات روز قبل اس نئی ٹیکسی سروس کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین البراق کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر لاہور میں ایک سو ٹیکسیاں چلارہے ہیں تاہم لاہور میں ابھی تک صرف 90 ٹیکسیاں چل رہی ہیں جن میں سے 40 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور 20 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے لئے گئے جبکہ باقی 30 گاڑیاں روٹ پرمٹ کے بغیر چل رہی ہیں۔ منیجر کمیونیکیشن مس نعیمہ نے اس حوالے سے اخبار کو بتایا کہ البراق کی کیب گاڑیوں کے پاس روٹ پرمٹ موجود ہیں۔ 60 گاڑیاں اس وقت لاہور میں چل رہی ہیں، ان کے پاس روٹ پرمٹ موجود ہیں، باقی گاڑیوں کا کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سڑکوں پر لایا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ البراق کی 90 گاڑیاں سڑکوں پر چل رہی ہیں اور 30 کے پاس روٹ پرمٹ نہیں جو سراسر غیر قانونی ہے تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو چیک نہیں کیا جارہا نہ ہی ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -