پاکستانیوں کے لئے بُری خبر،پاکستان میں ہونڈا سوک کے نئے ماڈل کی لانچنگ ملتوی ہونے کا امکان

پاکستانیوں کے لئے بُری خبر،پاکستان میں ہونڈا سوک کے نئے ماڈل کی لانچنگ ملتوی ...
پاکستانیوں کے لئے بُری خبر،پاکستان میں ہونڈا سوک کے نئے ماڈل کی لانچنگ ملتوی ہونے کا امکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے ماڈل کی لانچنگ سے متعلق ہونڈا کمپنی نے ایسا فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی اس بارے میں جان کر افسردہ ہو جائیں گے ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے ہونڈا سوک ماڈل 2016کی لانچنگ ملتوی ہونے کاامکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہونڈا کمپنی نے ہونڈا سوک 2016کا ماڈل متعارف کرانے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے تاہم سال کے دوسرے حصے میں رواں سال کے اختتام سے پہلے ہی یہ ماڈل لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ ہونڈا سوک کا نیا ماڈل کئی ممالک میں پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے ۔

مزید :

بزنس -