لپٹن کے ’گرین ٹی بیگ‘ میں کیڑوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا، اصل حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

لپٹن کے ’گرین ٹی بیگ‘ میں کیڑوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا، ...
لپٹن کے ’گرین ٹی بیگ‘ میں کیڑوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا، اصل حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لپٹن کے گرین ٹی بیگز میں چائے کے ساتھ ساتھ ’کیڑے‘ بھی موجود تھے۔ ویڈیو میں خاتون نے مختلف ڈبو ں سے کئی ٹی بیگ کھولے اور ہر ٹی بیگ میں یہ ’کیڑے‘ موجود تھے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نیوز ویب سائٹ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد غذائی ماہر صفوان سیف الدین نے دبئی میں لپٹن کی فیکٹری کا دورہ کیا اور اس کی تمام مصنوعات چیک کیں اور تصدیق کی کہ گرین ٹی بیگز میں کوئی کیڑے موجود نہیں بلکہ یہ سفید رنگ کے ذرات جنہیں ویڈیو میں کیڑے بتایا گیا ہے یہ دراصل ”فوڈ فلیور“ کے ذرات ہیں۔

مزید جانئے: کوکاکولا کا ذائقہ بوتل میں بہتر آتا ہے یا ٹِن میں؟ ماہرین نے جواب دےدیا، انتہائی حیران کن وجہ بھی بتادی

ان ذرات کا رنگ بھورا ہوتا ہے اور دیکھنے میں کیڑوں ہی کی طرح لگتے ہیں۔ صفوان سیف الدین نے تجزیہ کرنے کے لیے پتی اور اس میں موجود ان ذرات کو گرم پانی میں ڈالا، یہ ذرات پانی میں ڈالنے پر فوراً ہی حل ہو گئے۔ اگر یہ کیڑے ہوتے تو کبھی پانی میں حل نہ ہوتے۔ فیکٹری کے نمائندے نے غذائی ماہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اپنی مصنوعات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ یہ ویڈیو بے بنیاد پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔“ دبئی میونسپلٹی کے شعبہ فوڈ سیفٹی مینجمنٹ نے انٹرنیٹ صارفین سے درخواست کی کہ” کسی بھی ایسی ویڈیو کو بغیر تحقیق شیئر نہ کیا کریں۔ایسی ہی دیگر کئی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ایسی ویڈیو میں من گھڑت افواہیں اڑائی جاتی ہیں جن کی کوئی سائنسی یا منطقی دلیل نہیں ہوتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -