’یہ کام کیا تو نتائج اچھے نہ ہوں گے‘ ایرانی آرمی چیف کی اپنے سیاستدانوں کو سخت وارننگ، ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ گئی

’یہ کام کیا تو نتائج اچھے نہ ہوں گے‘ ایرانی آرمی چیف کی اپنے سیاستدانوں کو ...
’یہ کام کیا تو نتائج اچھے نہ ہوں گے‘ ایرانی آرمی چیف کی اپنے سیاستدانوں کو سخت وارننگ، ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ گئی

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں عام انتخابات سے عین پہلے فوج کے سربراہ نے سیاستدانوں کو ایک ایسی وارننگ جاری کر دی کہ ایرانی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھی حیران رہ گئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل حسن فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار برطانیہ اور امریکا سے فاصلہ رکھیں، ورنہ ان سیاستدانوں کو ایک طرف کر دیا جائے گا۔ میجر جنرل فیروزآبادی نے برطانوی اور امریکی میڈیا پر بھی الزام لگایا کہ ان کی طرف سے بعض امیدواروں کی حمایت کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس عمل کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا اور وزارت خارجہ پر زور دیا کہ اس مسئلے کا سد باب کیا جائے۔

مزید جانئے: اسلحہ کی خریداری میں سعودی عرب سب پر بازی لے گیا بھارت دوسرا، پاکستان دسواں بڑا ملک

ایران کے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد 26 فروری کو ہورہا ہے، جس کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ان انتخابات کو اصلاح پسندوں اور بنیاد پرستوں کے درمیان کڑا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -