مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل کمی
فیصل آباد(آن لائن) مصنوعات کی برآمدمیں مسلسل کمی کا رحجان جاری جبکہ غیر ممالک سے مختلف اشیاء یا مصنوعات کی امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آن لائن کے مطابق ملکی تجارتی پالیسی کی وجہ سے ایکسپورٹرز کا کاروبار نہ صرف ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے بلکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر حکومتی ٹیکسوں کی وجہ سے ایکسپورٹرز اپنا سرمایہ ملک سے باہر غیر ممالک میں استعمال کررہے ہیں جبکہ غیر ممالک جن میں چین ، ملائیشیا ،بھارت ، کوریا وغیرہ شامل ہیں سے مسلسل پاکستان کے تاجر ان ممالک کی مصنوعات کو امپورٹ کرنے میں مصروف ہیں ۔ آن لائن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران خام کاٹن امپورٹ میں 175فیصد اضافہ ہوا 2014-15ء میں خام کاٹن کی امپورٹ کی مالیت 11کروڑ 30لاکھ ڈالر تھی جبکہ 2015-16ء میں اس میں 175فیصد اضافے کے ساتھ 31کروڑ 9لاکھ ڈالر کی امپورٹ ہوئی اور یہ سلسلہ دیگر مصنوعات کو بھی اسی طرح امپورٹ کیاجارہا ہے۔