سمیڈا کے صدر دفتر میں دو روزہ فنانسنگ ہیلپ ڈیسک کا اہتمام

سمیڈا کے صدر دفتر میں دو روزہ فنانسنگ ہیلپ ڈیسک کا اہتمام

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو قرضوں کی آسان فراہمی کیلئے بنک الفلاح کے اشتراک سے اپنے صدر دفتر میں تجرباتی طور پر ایک دو روزہ فنانسنگ ہیلپ ڈیسک کا اہتمام کیا جس میں کل 283 ملین روپے کی قرضوں پر مشتمل 29 ایس ایم ایز کی درخواستیں مزید کاروائی کیلئے وصول کی گئیں۔مذکورہ ہیلپ ڈیسک کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے کہا کہ سمیڈ ا کے روائتی ہیلپ ڈیسک پر گزشتہ چند برسوں کے دوران نوے ہزار ایس ایم ایز نے رابطہ کیا جن کی اکثریت نے اپنے کاروبار کی تقویت کیلئے بنکوں سے قرضے کی حصول کی خواہش ظاہر کی۔ اسی طرح سمیڈا کو ایس ایم ای کی نمائیدہ ایسوسی ایشنوں اور چیمبروں کی طرف سے بھی یہی مطالبہ وصول ہو کہ ایس ایم ای سیکٹر کیلئے مالیاتی وسائل کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا ظہارکیا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایس ایم ای سیکٹر کی مالیاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور اس سلسلے میں سٹیٹ بنک نے مارک اپ ؍کائبور کی شرح میں کمی کر کے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے بنکوں میں قرضوں کے اجراء کی راہ ہموار کر دی ہے۔ لہٰذاہ اس صورتحال کو عملی طور پر ایس ایم ایز کیلئے فائدہ مند بنانے کیلئے سمیڈا نے گزشتہ دور روز کے دوران بنک الفلاح کے تعاون سے جو پہلا فنانسنگ ہیلپ ڈیسک لگایا وہ بے حد کامیاب رہا ہے اور اس کامیابی کے بنیاد پر اب سمیڈا نے مختلف بنکوں کے تعاون سے ملک کے دیگر کاروباری شہروں میں بھی ایسے ہی فنانسنگ ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -