ایس ایم ایزکے فروغ کے لیے فوری اقدامات کرے، میاں ہمایوں پرویز

ایس ایم ایزکے فروغ کے لیے فوری اقدامات کرے، میاں ہمایوں پرویز

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کے لیے فوری اقدامات کرے۔ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں درآمدی ملکوں خاص طور پر پاکستان جیسے ملک کے لیے ایک سنہری موقع کی حیثیت رکھتی ہے ہمارا امپورٹ بل کم ہوا ہے ایسے وقت میں تاجر دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آٹو موبل شعبہ حکومتی توجہ کا طالب ہے اس صنعت سے وابستہ افراد کی کثیر تعدا د چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارسے تعلق رکھتی ہے آٹو پالیسی کا جلد از جلد اعلان کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ کے لیے روایتی شعبوں سے ہٹ کر دوسرے شعبوں میں بھی سرمایا کاری کے مواقع تلاش کرنا چایئے جن میں ماربل، قیمتی پتھر، زیورات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہے میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ خطے کے باقی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے برآمدات صلاحیت ہونے کے باوجود بہت کم ہیں بنگلادیش ہم سے آگے نکل چکا ہے اگر ہم نے مقابلے میں رہنا ہے تو حکومت کو ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے جن میں برآمدی مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی، ٹرانسپورٹیشن کے لیے دوسرے ملکوں کی منڈیوں تک براہ راست رسائی اور سرحدوں پر کولڈ سٹوریج کی سہولت اور کسٹم اور کارگو کی فوری کلئیرنس شامل ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں توانائی کی کمی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے حکومت کو چایئے کہ وہ توانائی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے اور صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید :

کامرس -