پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا ’’موبائل ورلڈ کانگریس‘‘میں خصوصی پویلین

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا ’’موبائل ورلڈ کانگریس‘‘میں خصوصی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کے فروغ کے لئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ( پی ایس ای بی) سپین میں منعقد ہونے والی ’’موبائل ورلڈ کانگریس‘‘ کے موقع پر دوسرے سال بھی خصوصی پویلین قائم کیا ہے۔ چار روزہ عالمی کانگریس کا انعقاد رواں سال سپین کے شہر بارسلونا میں ہو رہا ہے جو آج اختتام پذیر ہو گا ۔جہاں پر پی ایس ای بی نے ایلپس پلانٹ ہال میں پاکستانی پویلین قائم کیا ہے جہاں پر موبائل ایپلیکیشن کے حوالے سے بہت زیادہ افراد کی آمدورفت ہے ۔ کانگریس میں پانچ پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں کانگریس میں شرکت اور مصنوعات کی نمائش سے آئی ٹی کے شعبہ کی ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -