چین ، رواں سال کوئلے کی ایک ہزار کانیں بند کر نے کا فیصلہ

چین ، رواں سال کوئلے کی ایک ہزار کانیں بند کر نے کا فیصلہ

  

بیجنگ(آن لائن) چین اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے رواں سال کے دوران کوئلے کی ایک ہزار سے زیادہ کانیں بند کر دے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام کا تعلق اس شعبے میں گنجائش سے زیادہ پیداوار پر قابو پانے کی حکومتی پالیسی سے ہے۔ دنیا بھر میں چینی مصنوعات کی مانگ میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ملکی اقتصادیات سست روی کا شکار ہے۔ چین نے سٹیل اور سیمنٹ کی صنعت میں بھی پیداوار کو کم کرنے کے فیصلے کیا ہے۔

مزید :

کامرس -