تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور (اے پی پی) ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں برنٹ نارتھ سی کے نرخ ایک مرتبہ پھر 33 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کی اپریل کے لئے سپلائی کے سودے 56سینٹ کی کمی کے ساتھ 31.31ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے 33 سینٹ کی کمی کے ساتھ 32.94 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ 4.6 فیصد اور برنٹ نارتھ کے نرخ 4.1 فیصد تک گرے۔

مزید :

کامرس -