نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جولائی 2017ء سے منصوبہ پیداوار شروع کردے گا، دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم کے نیچے سے گزارنے کیلئے سرنگ کے دونوں حصوں کو ملا دیا گیا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق دریائے جہلم کی کراسنگ مکمل ہو گئی ہے۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا 78 سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے پر اب تک 250 روپے خرچ ہوئے ہیں۔ دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم میں ڈالا جائے گا جس سے 969میگاواٹ سستی بجلی ہوگی۔

مزید :

کامرس -