پاک چین جوائنٹ چیمبر اقتصادی راہداری فعال بنانے میں اہم کردار اداکررہاہے

پاک چین جوائنٹ چیمبر اقتصادی راہداری فعال بنانے میں اہم کردار اداکررہاہے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، چین اور پاکستان کے درمیان زیر تعمیر اکنامک کوریڈور کو فعال بنانے میں اہم کردار انجام دے رہا ہے۔ یہ بات چین کے قونصل جنرل مسٹر یو بارن نے پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر شاہ فیصل آفریدی اور ایگزیکٹو ممبران کو اپنی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شاہ فیصل آفریدی کے ساتھ پاک چین جوائنٹ چیمبرکے سینئر وائس پریزیڈنٹ مسٹر ایس- ایم نوید چیف ایگزیکٹو آف دین ٹیکسٹائل،وائس پریزیڈنٹ مسٹر فرحان لطیف ڈائریکٹر چناب گروپ،خواجہ عاصم خورشید سی- ای- او چیلینج اپرل پرائیویٹ لیمٹڈ،مسٹر سعد اکبر خان ڈئرکٹر علی اکبر گروپ،مسٹر حمید اختر چڈا سی- ای- او نیو سٹین لس انڈسٹری پرائیویٹ لیمٹیڈ،حافظ عبدالوحید سناء ڈائریکٹر حافظ ٹیکسٹائل اینڈ ایمبرائڈری،مسٹر زرک خان ڈائریکٹر زیڈ- آر- کے گروپ بھی موجود تھے۔ مسٹر یو بارن نے اپنے خطبہءِ استقبالیہ میں کہا کہ پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ لئے ایک مہمیز کی طرح کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بہت قلیل وقت میں خود کو ایک ماڈل چیمبر کے طور پر منوالیا ہے اور ہم اعتراف کرتے ہیں کہ اس ادارے نے چینی سرمایہ کاروں کی معاونت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی کامیابی کا سہرا یقیناًشاہ فیصل آفریدی کی قیادت میں کام کرنے والی پر عزم ٹیم کے سر ہے۔ پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر شاہ فیصل آفریدی اور دوسرے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے مسٹر یو بارن کی طرف سے دئے گئے عشائیہ پر ان کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سینئر وائس پریذیڈنٹ مسٹر ایس-ایم نوید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پائیدار ترقی پر مبنی باہمی فوائد پر توجہ مرکوز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی مستقبل پر سمجھوتہ کیے بغیر دراصل موجودہ ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -