توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے: شیخ ابراہیم

توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے: شیخ ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمدابراہیم نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے بیان کو انتہائی خوش قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اسکی وجہ سے ملک میں صنعتی انقلاب آجائے گا اورملک کی معیشت اور ایکسپورٹ میں مزیدبہتری آجائے گی۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ جب تک ملک میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو نہیں پایا جائے گا ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں اپنی گنجائش کے مطابق نہیں چل پائیں گی ، لیکن موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے بجلی اور گیس کے بحران میں سابق حکومت کے مقابلے میں غیر معمولی بہتری آئی ہے ، حکومت کی جانب سے بجلی پیداکرنیکے منصوبوں کی برقت تکمیل اور آئندہ سال کے آخرمیں 9090 میگا واٹ اضافی بجلی کی نیشنل گریڈ میں شمولیت سے ملک میں معاشی انقلاب آجائے گا۔ شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری کو ضرورت کے مطابق بجلی اور گیس کی فراہمی سے ملک کے ایکسپورٹ میں اضافہ سے تجارتی خسارہ ختم ہو جائے گا اور ملک معاشی و اقتصادی اور صنعتی اعتبار سے مزیدمستحکم ہو جائے گا ۔

مزید :

کامرس -