آسٹریلیا نے نیوز ی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ مین 7وکٹوں سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا

آسٹریلیا نے نیوز ی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ مین 7وکٹوں سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرائسٹ چرچ(آئی این پی)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا،دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے 201رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،آسٹریلیا کی جانب سے جوئے برنس 65،عثمان خواجہ 45اور دیوڈ وارنر 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سٹینوں سمتھ 53اور ایڈم ووگز 10رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ ،ٹم ساؤتھی اور ویگنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،آسٹریلیا کے جوئے برنس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنے چوتھے دن کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 70رنز اننگز کا آ غاز کیا تو آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 113رنز پر گری جب عثمان خواجہ 45رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،آسٹریلیا کے تیسرے اور آخری آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوئے برنس تھے جو 65رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،آسٹریلیا کی جانب سے جوئے برنس 65،عثمان خواجہ 45اور دیوڈ وارنر 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سٹینوں سمتھ 53اور ایڈم ووگز 10رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ ،ٹم ساؤتھی اور ویگنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،آسٹریلیا کے جوئے برنس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔