فیصلے کااحترام کرتے ہیں، شاہد آفریدی نے بہت کرکٹ کھیل لی ، رمیز راجہ

فیصلے کااحترام کرتے ہیں، شاہد آفریدی نے بہت کرکٹ کھیل لی ، رمیز راجہ

  

دبئی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی نے بہت کرکٹ کھیل لی ، ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کنفیو ز نہیں ہونا چاہیے ، آج کل کرکٹر کو ایک ہی چیز آتی ہے اور وہ ہے ہمیشہ سپورٹس میں رہنا ۔ شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بیان پر اپنے ردعمل میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ شاہد خان آفریدی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے بیان دیکر پی سی بی کو بھی امتحان میں ڈال دیا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے شاہد آفریدی بہت کرکٹ کھیل چکے انہیں ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کنفیوز نہیں ہونا چاہیے ان کیلئے بہترین ٹیم ہے ریٹائرمنٹ کا اچھا اور بہترین سپورٹس مین اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرتا ہے جب انہوں نے ورلڈ ٹی 20کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کا اعلان کیا تو سب نے احترام کیا تھا اس لئے انہیں اس پر کوئی دو رائے اور سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -