ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان بھارت سے ہارنے کی روایت توڑنے کیلئے پْرعزم

ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان بھارت سے ہارنے کی روایت توڑنے کیلئے پْرعزم

  

دبئی(آن لائن) آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کیخلاف بھارت کا پلہ ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ اس بار پاکستانی ٹیم دھرم شالا میں بھارت کوشکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیت آفریدی کو گارڈ آف آنر دینا چاہتی ہے۔ پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ میں چھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پانچ بار آمنے سامنے آئے۔ ہر بار فتح بھارت کے حصے میں آئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ اسپیشل ہوتا ہے۔ میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں جس طرح کی فارم ہمیں دکھائی دی ہے اور اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ اس بار پاکستان بھارت کو شکست دے کر اس روایت کو ختم کریگا۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ میں ہمیں اوپر کی ٹیموں میں فنش کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی دو ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر اپنے کیریئر کو یادگار نوٹ کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ ہمیں پاکستان سپر لیگ کو کریڈٹ دینا ہوگا اس ٹورنامنٹ نے پاکستان کرکٹ کے بارے تمام شکوک شبہات بھی ختم کئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -