بورجان پنجاب کپ 2016ء کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے

بورجان پنجاب کپ 2016ء کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بورجان پنجاب کپ 2016ء کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں لرننگ الائنس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد باریز کی ٹیم کو 5-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں آرمی ری ماؤنٹس نے الخان /گارڈ گروپ کی ٹیم کو 8-5 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کی گراؤنڈ نمبر ایک پر ہونیوالے میچز کو دیکھنے کیلئے فیملیز کی ایک بڑی تعداد آئی تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا نجیب، علی ملک، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب اور دیگر ممبران بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔پہلے میچ میں لرننگ الائنس اور باریز کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔لرننگ الائنس کے متیاز پیراز زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے ان کی جگہ حسام علی حیدر کھیلے۔ باریز کی ٹیم کو دوسرے چکر تک 3-0 کی لیڈ حاصل تھی مگر لرننگ الائنسکی طرف سے حسام علی حیدر نے تیسرے اور چوتھے چکر میں شاندار چار گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں بھرپور حصہ ڈالا۔

ا حمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا جبکہ باریز کی طرف سے پیڈروذکاریس نے تین گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں آرمی کی ٹیم نے الخان /گارڈ گروپ کی ٹیم کو بآسانی شکست دی۔ آرمی کی ٹیم کو پہلے چکر پر دو گول کی برتری حاصل تھی جسے الخان /گارڈ گروپ کے میکس چارلٹن نے دوسرے چکر میں دو گول سکور کرکے برابر کردیا۔ میجر جنرل اسفند یار خان پٹودی ،میجر حسیب منہاس اور میجر عمر منہاس نے تیسرے چکر میں پانچ گول سکور کیے جبکہ چوتھے چکر میں جارج میرک نے دو مزید گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ الخان /گارڈ گروپ کی طرف سے میکس کارلٹن نے چار گول سکور کیے۔ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے کیلینڈر ایونٹ کے دوسرے روز کے دونوں میچز میں امپائرنگ کے فرائض ہاورڈ سمتھ اور بین ٹرنر نے دیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -