اصل ہدف اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ نہیں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، خواجہ جنید

اصل ہدف اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ نہیں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، خواجہ جنید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ ان کا ہدف نہیں ہے۔ اس قسم کی باتیں کر کے وہ قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت تشکیل کے مرحلے میں ہے اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو نئی شکل دینے میں اہم ثابت ہوگا۔ اس ایونٹ سے ہم نئے اور سینئر کھلاڑیوں کی مدد سے ایک مضبوط ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ مستقبل کے لئے ہم مشکلات سے باہر آسکیں۔ اصل ہدف 2017 میں ہونے والا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جس سے ہم اگلے ورلڈکپ میں رسائی حاصل کر کے انٹرنیشنل ہاکی میں واپس آسکیں۔
ہم ہاکی میں پیچھے ضرور چلے گئے ہیں مگر ہاکی کھیلنا نہیں بھولے ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، آہستہ آہستہ اپنی جیت کی راہ پر آجائینگے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پاکستان سے اوپن ٹرائلز سے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور کئی سال بعد قومی ٹیم کے ٹرائلز میں 130سے زائد کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔