سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل،مہمان ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل،مہمان ٹیم اپریل میں ...

  

اسلام آباد(اے پی پی) سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، مہمان ٹیم مارچ کی بجائے اپریل میں پاکستان آئے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے درمیان 10سے 20 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی لیکن اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 3 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اور مارچ میں متوقع بارشوں کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 3 اپریل، دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بہاولپور میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا میچ 9 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -